ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / قومی ترانہ کے تنازعہ پر پرویز رسول نے اپنا دفاع کیا

قومی ترانہ کے تنازعہ پر پرویز رسول نے اپنا دفاع کیا

Wed, 01 Mar 2017 21:29:57    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر سے نکل کر ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے والے آل راؤنڈر پرویز رسول قومی ترانہ تنازعہ میں اپنا نام آنے سے ناخوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو بے وجہ سیاست میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ جنوری میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20میچ سے پہلے قومی ترانہ کے دوران چیونگم چباتے ہوئے رسول کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا تھا، جس کے بعد انہیں کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔نچلے آرڈر میں اچھے بلے باز ہونے کے ساتھ آف اسپن گیندبازی کرنے والے رسول نے اپنے دفاع میں کہا کہ کھیل کو سیاست کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیے۔رسول نے میڈیا سے کہاکہ کرکٹ کھلاڑیوں کو کھیلنے دیجئے، انہیں بے وجہ سیاست میں مت گھسیٹئے، میں اپنی توجہ اپنے کھیل پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں اور ان تنازعات سے اپنے کھیل کو متاثر نہیں ہونے دوں گا۔واضح رہے کہ پرویز رسول جموں و کشمیر سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں، انہوں نے کہاکہ ہماری ریاست کے کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہے اور ایسے میں جب اس طرح کے تنازعات ہوتے ہیں تو کافی تکلیف ہوتی ہے، انسان کو ایسے مسائل کو لے کر مضبوط رہنا چاہیے اور ان تنازعات کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔28سالہ کرکٹر پرویز رسول نے ٹیم انڈیا کی جانب سے اب تک ایک ون ڈے اور ایک ٹی- 20میچ ہی کھیلا ہے۔2014میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں ون ڈے میچ کھیل کر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس میچ میں انہوں نے 60رن دے کر دو وکٹ حاصل کیا تھا، اسی سال جنوری میں کانپور میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا پہلا ٹی 20بین الاقوامی میچ کھیلا تھا، اس میچ میں رسول نے ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔


Share: